پاکستان کوسٹ گارڈز میرین ونگ نے لانچ سے 7000 لٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا
— October 7, 2019
کراچی ( اے آئی اے ) پاکستان کوسٹ گارڈز میرین ونگ ( کیماڑی ) نے کھلے سمندر میں منوڑہ کے قریب چیک پوسٹ پر لانچوں کی چیکنک کے دوران مچھلی کا شکار کرنے والی ایک لانچ کے خفیہ خانوں میں چھپایاگیا 7000 لٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا جو کہ اندرون ملک اسمگل کیا جارہا تھا ، ایرانی ڈیزل اور لانچ کی پاکستانی مارکیٹ میں مالیت دو کروڑ چار لاکھ نوے ہزار روپے کے لگ بھگ ہے ، برآمد شدہ ایرانی ڈیزل ، لانچ اور ایک اسمگلرکو حراست میں لے کر مزید تفتیش کی جا رہی ہے