حکومت سندھ کا کسان کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ
— March 22, 2024
کراچی ( اے آئی اے )حکومت سندھ کا کسان کارڈ شروع کرنے کا فیصلہتفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے بھر میں کسان کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، کارڈ کے لیے ایک ہفتے کے اندر سروے اور رجسٹریشن کا کام شروع ہوگا ،6ماہ میں جاری ہو گاکابینہ نے پیپلز بس سروس کے جنوری سے جون تک کے لیے 52 کروڑ روپے کے اخراجات کی منظور ی، جے ایس اکیڈمی فار دی ڈیف کے لیے 50 کروڑ 27 لاکھ روپے کی بھی منظوری ،یہ تمام فیصلے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کئی گئے ہیں اہم فیصلے کئے گئے ،وزیر اعلیٰ سندھ نے ارکان کو بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کسان کارڈ کے اجراء اور ہر ضلع میں ترقیاتی کاموں کے منصوبے تیار کرنے کی واضح ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کے انتخابی منشور پر عمل درآمد کرنےکیلئے ایک کمیٹی تشکیل دینا چاہتا ہوں تاکہ چیئرمین کے بتائے ہوئے تمام 10نکات پر صحیح معنوں میں عمل درآمد کیا جاسکے۔وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ انٹرا ڈسٹرکٹ پیپلز بس سروس کی فراہمی، آپریٹ اور دیکھ بھال کا منصوبہ اکتوبر2021میں نیشنل ریڈیو ٹرانزٹ اتھارٹی (این آر ڈی سی) کو 12سال یعنی 2033 تک کیلئے تفویض کیا گیا ۔