پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے ، وزیر خزانہ

پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے ، وزیر خزانہ


اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے وزیرخزانہ نے سفیر کو حکومت پاکستان کی اہم اصلاحاتی ترجیحات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے ڈیجیٹئلائزیشن ، برآمدی مسابقت ، مال مویشی اور ڈیری کی پیداوار سمیت باہمی تعاون کے ممکنہ شعبوں کے بارے میں بھی بتایا ۔پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان دیرینہ دوطرفہ ترقیاتی تعاون جاری ہے، یورپی یونین کے سفیر نے حکومت کے اقتصادی ایجنڈے کو تسلیم کیا اور وزیر خزانہ کو یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کے لیے حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے وزیر خزانہ نے کہا پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے

About author