حکومت سندھ کا 23 مارچ کوعام تعطیل کا اعلان
— March 11, 2016
کراچی ( اے آ ئی اے ) حکومت سندھ نے صوبے بھر میں 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق عام تعطیل کا اعلان یوم پاکستان کے سلسلے میں کیا گیا ہے جب کہ اس موقع پر صوبے بھر میں سرکاری و نیم سرکاری ادارے، کارپوریشنز ، لوکل کونسلز اور سندھ حکومت کے ماتحت تمام ادارے بند رہیں گے۔