حکومت کا طلباء کو سستی موٹرسائیکل دینے کا فیصلہ
— December 27, 2023
لاہور ( اے آئی اے ) حکومت کا طلباء کو سستی موٹرسائیکل دینے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگران حکومت نے طلباء کی آسانی کے لیے سستی موٹر سائیکل دینے کافیصلہ کیا ہے اس منصوبے پر سستی اور رعایتی ای بائیک دینے پر ڈھائی ارب روپے خرچ کرے گی، کالج اور یونیورسٹی کے دس ہزار طلباء کو نرم قرض پر یہ ای بائیک دی جائے گی۔ ای بائیک دینے کے حوالے سے نگران حکومت نے پلان فائنل کر لیا۔چئیرمین پی اینڈ ڈی نے اس حوالے سے اجلاس طلب کر لیا، اجلاس کے بعد نگران وزیر اعلیٰ اس کی منظوری دیں گے