امریکا میں گاڑیاں بنانے والی فیکٹری میں روبوٹ کا انجینئر پر حملہ
— December 28, 2023
ہیوسٹن ( اے آئی اے ) امریکا میں گاڑیاں بنانے والی فیکٹری میں روبوٹ کا انجینئر پر حملہ تفصیلات کے مطابق امریکا میں ٹیسلا کی گاڑیاں بنانے والی فیکٹری میں ٹیسلا روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کرکے اسے خون میں نہلا دیا، روبوٹ نے اس وقت حملہ کیا جب انجینئر ناکارہ روبوٹس ٹھیک کرنے میں مصروف تھا، ملازمین نے ہنگامی بٹن دبا کر روبوٹ قابو کیا، واقعہ2021میں پیش آیا، رپورٹ اب ہوا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دو عینی شاہد ملازمین کے مطابق گاڑیوں کے تازہ تیار کردہ حصے اٹھانے پر مامور ٹیسلا روبوٹ نے انجینئر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ دو ناکارہ ٹیسلا روبوٹس کو ٹھیک کرنے کیلئے سافٹ وئیر پروگرامنگ میں مصروف تھا۔