خاتون لیفٹننٹ جنرل جینی کیریگنن کینیڈین آرمڈ فورسز کی سربراہ تعینات

خاتون لیفٹننٹ جنرل جینی کیریگنن کینیڈین آرمڈ فورسز کی سربراہ تعینات

ٹورنٹو ( اے آئی اے ) خاتون لیفٹننٹ جنرل جینی کیریگنن کینیڈین آرمڈ فورسز کی سربراہ تعینات تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون لیفٹننٹ جنرل جینی کیریگنن کو کینیڈین آرمڈ فورسز (سی اے ایف) کی سربراہ تعینات کردیا ہے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لیفٹننٹ جنرل جینی کریگنن کو جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے اور وہ فوج کے موجودہ سربراہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل وائن آیئر کی جگہ لیں گی جو سی اے ایف سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ جنرل جینی کیریگنن اس وقت کینیڈا کی مسلح افواج میں پروفیشنل کنڈکٹ اینڈ کلچر کی سربراہ ہیں جاری اعلامیے کے مطابق جنرل جینی کیریگنن کا فوجی کیریئر 35 برسوں پر محیط ہے، اعلامیے کے مطابق جنرل جینی کیریگنن 18 جولائی کو ایک تقریب میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔

About author