دارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن سے مفلوج ہونے والی بچی نشوا انتقال کرگئی
— April 22, 2019
کراچی ( اے آئی اے ) کراچی کے دارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے متاثر ہونے والی بچی نشوا آج خالق حقیقی سے جا ملی تفصیلات کے مطابق 6 اپریل کو نشوا اور اسکی بہن کو ڈائریا کے باعث کراچی گلستان جوہر کے دارالصحت اسپتال لے جایا گیا تھا نشوا کی بہن کو طبی امداد دینے کے بعد 7 اپریل کو گھر منتقل کر دیا گیا تھا تاہم نشوا کو عملے نے غلط انجکشن لگا دیا جس کی وجہ سےنشوا کی طبعیت بہت زیادہ خراب ہو گئی اور اس کے دماغ کا ذیادہ حصہ مفلوج ہو گیا اور ہاتھ پاوں ٹیڑھے ہونے لگے جس کے بعد متاثر ہونے والی بچی نشوا کو لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج تھی اور حکومت سندھ نے نشوا کے بیرون ملک علاج کروانے کا پلان بنایا تھا نشوا کی ہلاکت پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 3 رکنی میڈیکل بورڈ بنا دیا ہے میڈیکل بورڈ جناح اسپتال میں نشوا کا پوسٹ مارٹم کرے گا پروفیسر فرحت ، پولیس سرجن ڈاکٹر قرار عباسی اور ڈاکٹر سمیہ طارق میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ معلوم کی جاسکے گی