سابق وزیراعظم نوازشریف کا ساتویں بار چیک اپ کیا گیا

سابق وزیراعظم نوازشریف کا ساتویں بار چیک اپ کیا گیا

 

لاہور ( اے آئی اے ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا گذشتہ روز شریف میڈیکل کمپلیکس میں ساتویں بار چیک اپ کیا گیا تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کا طبی معائنه کرنے والوں میں آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے معالجین جن میں کارڈیالوجسٹ , یورالوجسٹ , نفرالوجسٹ , ریڈیالوجسٹ اور میڈیسن کے معالجین بهی شامل تهے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی رپورٹس کا جائزہ لیا اور ان کا طبی معائنہ کیا موصوله اطلاعات کے مطابق نواز شریف کی دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریانوں میں بندش کا سامنا ہے اس کے علاوہ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی انجیوپلاسٹی اور اوپن ہارٹ سرجری کا فیصلہ بھی کرنا ہے لیکن ان کے علاج کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور میڈیکل بورڈ ان کے علاج کے لئے حکمت عملی مرتب کریں گے

About author