داؤد یونیورسٹی سینیٹ اجلاس میں انڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کا قیام منظور

داؤد یونیورسٹی سینیٹ اجلاس میں انڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کا قیام منظور


کراچی ( اے آئی اے ) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے انڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کے قیام اور اس کیلئے ٹرسٹ ڈیڈ کے مسودے کی منظوری دیدی ہے اس بات کا فیصلہ پرو چانسلر اور صوبائی وزیر برائےورکس اینڈ سروسز سید ضیاء عباس شاہ رضوی کی زیرصدارت اجلاس میں دی گئی۔ سینیٹ اجلاس میں مالی سال 2022-23ء کی نظر ثانی شدہ بجٹ تخمینہ اور نئے مالی سال 2023ء تا 2024ء کیلئے بجٹ تجاویز منظور کرلی گئیں۔ سینیٹ نے داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی سالانہ رپورٹ برائے 2022-23ء کی بھی منظوری دی جبکہ گزشتہ انتظامیہ کے دور کے نظر ثانی شدہ بجٹ تخمینے برائے سال 2021-22ء اور مجوزہ بجٹ برائے مالی سال 2022-23ء کی بھی منظوری دی گئی جس کی تجویز فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے 12ویں اجلاس میں دی گئی جبکہ سینڈیکٹ کے 13ویں اجلاس میں اس کی سفارش کی گئی تھی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرو چانسلر اور صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز سید ضیاء عباس شاہ نے کہا کہ داؤد یونیورسٹی میں استحکام اور اس کی ترقی دیکھ کر خوشی ہورہی ہے ، مختصر عرصے میں مالیاتی خسارے کو کم کرنے پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے کہا کہ تقریباً 4ماہ قبل جب داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر عہدہ سنبھالا تو مالی خسارہ بہت زیادہ تھا تاہم بہترمالی حکمت عملی کے بدولت خسارہ کم ہوتا جارہا ہے ، سینیٹ کو یقین دلانا چاہتی ہوں کی نظر ثانی شدہ بجٹ تخمینے میں خسارہ مزید کم ہوجائے گا۔ اجلاس میں ڈاکٹر سروش حشمت لودھی ، ڈاکٹر اے کیو مغل، محمد مرید راحموں ، نعمان عابد لاکھانی،ڈاکٹر مسرور احمد شیخ ، احسان اللہ لغاری،پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، رجسٹرار ڈاکٹر سید آصف علی شاہ ، ڈائریکٹر فنانس شیخ شبیر ، تمام فیکلٹی کے ڈینز اور تمام شعبہ جات کے چیئرپرسنز نے شرکت کی۔

About author