یونان کشتی حادثہ اموات 80 ہوگئیں ، 150 پاکستانیوں کی گمشدگی کی تصدیق
— June 21, 2023
اسلام آباد ( اے آئی اے ) یونان کشتی حادثے میں 150 پاکستانیوں کی گمشدگی کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ مزید 2 مسافروں کی لاشیں ملنے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 80 ہوگئی ہے ، لاپتہ ہونے والے پاکستانیوں میں سے 101 کا تعلق گوجرانوالہ ریجن سے ہے، ایف آئی اے حکام کے مطابق لاپتہ پاکستانیوں میں گجرات کے 47، گوجرانوالہ کے 38 ، سیالکوٹ کے 11 اور منڈی بہاؤ الدین کے 5 افراد شامل ہیں۔اس کے علاوہ آزادکشمیر کے مختلف اضلاع کے 21 اور فیصل آباد کے 2 نوجوان بھی کشتی حادثے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے 40 لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلزلے لیے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کشتی میں 400 سے زیادہ مسافر سوار تھے۔