دبئی میں پاکستانیوں کے داخلے کیلئے ویکسی نیشن کارڈ کی شرط ختم

دبئی میں پاکستانیوں کے داخلے کیلئے ویکسی نیشن کارڈ کی شرط ختم

دبئی ( اے آئی اے ) دبئی میں پاکستانیوں کے داخلے کیلئے ویکسی نیشن کارڈ کی شرط ختم تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستانیوں کے داخلے کیلئے ویکسی نیشن کارڈ کی شرط ختم کردی گئی ہے نئے حکم نامے کے مطابق ریاست میں داخلے کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق دبئی کا رہائشی ویزا رکھنے والے افراد داخلے کے اہل ہوں گے ، داخلے کے لیے اب پاکستانیوں کو ویکسی نیشن کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ 48 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ اور چار گھنٹے پہلے ریپڈ ٹیسٹ کی شرط برقرار رکھی گئی ہے ایئرپورٹ حکام کے مطابق مسافروں کو دبئی میں داخلے کے لیے پہلے دبئی حکام سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا اور مسافروں کا دبئی پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ بھی کیا جاۓ گا

About author