کراچی میں لاک ڈاؤن سے معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہونگی ، یونائیٹڈ بزنس گروپ

کراچی میں لاک ڈاؤن سے معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہونگی ، یونائیٹڈ بزنس گروپ

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی میں ہفتہ بھر کے لاک ڈاؤن سے معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہونگی تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ بزنس گروپ کے صدر زبیر طفیل ، سیکریٹری جنرل ظفر بختاوری ، سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، ایف پی سی سی آئی 2021 کی ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر رہنماؤں اور یو بی جی کے ممبران نے پاکستان کے تجارتی اور معاشی حب کراچی میں ہفتہ بھر کا لاک ڈاؤن لگانے کے سندھ حکومت کے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے کراچی شہر کی غریب آبادی بری طرح متاثر ہوگی جہاں لاکھوں خاندان روزانہ کی اجرت اور چھوٹے کاروبار پر انحصار کرتے ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ واپس لیں کراچی میں ہفتہ بھر کے لاک ڈاؤن سے معاشی سرگرمیوں کو شدید نقصان پہنچے گا انہوں نے پورے شہر کو بند کرنے کے بجائے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دی تاکہ معاشرے کے غریب طبقے کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے کورونا کی سنگین صورتحال پر قابو پانے کیلئے انہوں نے ویکسی نیشن سینٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعداد بڑھانے کی تجویز دی ہے

About author