دنیا بھر میں ساڑھے 10 کروڑ سے زائد ٹک ٹاک ویڈیوز حذف

دنیا بھر میں ساڑھے 10 کروڑ سے زائد ٹک ٹاک ویڈیوز حذف


کراچی ( اے آئی اے ) دنیا بھر میں ساڑھے 10 کروڑ سے زائد ٹک ٹاک ویڈیوز حذف تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک نے 2023ء کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون )کے لئے اپنی تازہ ترین کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی ہےپاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پرتقریباً ڈیڑھ کروڑ ویڈیوز حذف کی گئیں، اس دوران دنیا بھر میں مجموعی طور پر10کروڑ 64لاکھ 76ہزار 32ویڈیوز حذف کی گئی، جو ٹک ٹاک پراپ لوڈ کیں گئیں۔ تمام ویڈیوز کا تقریباً 0اعشاریہ 7فیصد ہیں،ان ویڈیوز میں سے 66440775 خود کار نظام کے ذریعے جبکہ 6750002 ویڈیوز کو ریویو کے بعد حذف کیا گیا۔

About author