گھریلو گیس کنکشن ایل پی جی پر شفٹ کرنے کا فیصلہ

گھریلو گیس کنکشن ایل پی جی پر شفٹ کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد ( اے آئی اے ) گھریلو گیس کنکشن ایل پی جی پر شفٹ کرنے کا فیصلہ نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے گیس کے نئے کنکشن نہیں لگ سکتے نہ لگائیں گے، موسم سرما میں گیس مہنگی، صرف 8گھنٹے ملے گی،آئندہ ایک سے دو برسوں میں گھریلو کنکشن کو بھی ایل پی جی پر شفٹ ہونا پڑے گا، آئندہ گیس بجلی گھروں کو ہی ملا کرے گی،گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرض نہیں بڑھے گا،روس کے ساتھ تیل خریداری کا کمرشل معاہدہ ہوچکا جس کے تحت سالانہ 90 لاکھ میٹرک ٹن تیل درآمد کریں گے، امید ہے روسی خام تیل مارکیٹ سے 10 سے 15 ڈالر فی بیرل سستا پڑے گا ۔

About author