دنیا میں زیر زمین پانی کی سطح میں تیزی سے کمی
— January 27, 2024
واشنگٹن ( اے آئی اے ) دنیا میں زیر زمین پانی کی سطح میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے کیلی فورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں کیا گیا۔3سال تک جاری رہنے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دنیا بھر میں زیر زمین پانی کی سطح میں دو تہائی سے زائد یا 71 فیصد کمی آئی ہے، کچھ مقامات پر یہ شرح توقعات سے 3 گنا زیادہ ہے۔اس تحقیق میں گزشتہ 100برس کے دوران بننے والے 15لاکھ کنوؤں میں پانی کی سطح کی جانچ پڑتال کی گئی۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ زیر زمین پانی کی سطح میں کمی خشک ماحول میں زیادہ تیزی سے ہوتی ہے۔ کچھ ممالک میں زیر زمین پانی کی سطح میں کمی کا مسئلہ بہت زیادہ پھیل چکا ہے۔ محققین نے بتایا کہ زیر زمین پانی کی سطح میں تیزی سے کمی کی ممکنہ وجہ آبپاشی کا نظام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زراعت کے لیے زیر زمین پانی کو پمپ کے ذریعے بہت زیادہ کھینچنے سے یہ مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے،