دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی شہر کو پانی کی فراہمی شروع
— February 7, 2019کراچی ( اے آئی اے ) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایت پر موسم گرما سے قبل کراچی شہر کو فراہمی آب میں بہتری کیلئے واٹربورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر جاری چینلز کی صفائی کا کام مکمل کرکے لائنوں میں معمول کے مطابق پانی چھوڑ دیا گیا ہے کراچی شہر کو دھابیجی سے پانی کی فراہمی جی کے نظام فراہمی آب سے جزوی جبکہ کے ٹو اور کے تھری سے معمول کے مطابق جاری رکھی گئی کراچی واٹربورڈ کی جانب سے کراچی شہر کو پانی کی فراہمی کیلئے بہتر حکمت عملی اپنائی گئی جی کے نظام فراہمی آب جزوی بند رکھنے سے شہر کو فراہم کئے جانے والے پانی کی مقدار میں صرف 44ملین گیلن کی کمی واقع ہوئی ہے