دھند برقرار رہنے سے موٹر ویز مختلف مقامات پر بند

دھند برقرار رہنے سے موٹر ویز مختلف مقامات پر بند


اسلام آباد ( اے آئی اے ) دھند برقرار رہنے سے موٹر ویز مختلف مقامات پر بند تفصیلات کے مطابق موٹر ویز کے مختلف مقامات پر دھند کی صورتحال برقرار رہنے کے باعث گزشتہ روزبھی موٹر ویز کو ٹریفک کے لیے بندکر دیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کی وجہ سے موٹروے ایم تھری، موٹروے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک اور ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند کر دی گئیں ہیں۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے قومی شاہراہوں پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا ہے، ایسے میں موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ روڈ یوزرز دھند کے موسم میں دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔

About author