زائد المیعاد قومی شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

زائد المیعاد قومی شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم


اسلام آباد (اے آئی اے ) زائد المیعاد قومی شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرز میں اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ غیر موثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری شدہ موبائل سمز کو بند کیا جارہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ماڈل نادرا دفاتر قائم‘ شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایاجائے‘ عوام کی سہولت کے لئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا پاکستان کی پہچان ہے‘پنجاب میں ماڈل تھانوں کے قیام سے عوام کو سہولت کے ساتھ امیج میں بھی بہتری آئی۔ پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ ملکر سہل نظام متعارف کرایا جائے۔عوام کی سہولت کیلئے موبائل پلیٹ فارمز پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں۔

About author