این ڈی ایم اے اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی میں معاہدہ
— April 19, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) این ڈی ایم اے اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی میں معاہدہ تفصیلات کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے اورخطرات کے تدارک میں تعاون کو فروغ دینے کے لئےنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (IRC) نے معاہدہ پر دستخط کر دیئے شبنم بلوچ، کنٹری ڈائریکٹر آئی آر سی پاکستان اور این ڈی ایم اے کےرضا اقبال نے معاہدہ پر دستخط کئے۔ معاہدہ متعلقہ اداروں کے صلاحیتی دائرہ کار میں اضافے کے علاوہ نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (NEOC) کے اقدامات کے لئے تکنیکی مدد فراہم کرے گا اور دونوں ادارے قومی اور صوبائی سطح پر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تجربات کے تبادلے کے لئے مشترکہ اقدامات بھی کریں گے۔