سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو نیب نے گرفتار کر لیا
— June 10, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو نیب نے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے میگا منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب کی ٹیم نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو گرفتار کر لیا ہے نیب کی طرف سے آصف علی زرداری کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا نیب کو گرفتاری سے پہلے سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی بیٹی آصفہ کو گلے لگایا اور پیار کیا پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر پاکستان آصف علی ذرداری کی گرفتاری کے بعد کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے ان کا کہنا تھا کہ جیالے اشتعال میں نہ آئیں متنازع عدالتی فیصلوں کو عوام نے کبھی قبول نہیں کیا ہم نے ہمیشہ عدالتوں میں اپنی بے گناہی کو ثابت کیا ہے جانبدارانہ عدالتی فیصلوں کے باوجود قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں تفصیلی عدالتی فیصلے کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے آج سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے