کمیشن بنا کر 24 ہزار ارب روپے قرض کے بارے میں پتہ چلایا جائے گا , وزیراعظم کا قوم سے خطاب

کمیشن بنا کر 24 ہزار ارب روپے قرض کے بارے میں پتہ چلایا جائے گا , وزیراعظم کا قوم سے خطاب

 

اسلام آباد ( اے آئی اے ) اعلیٰ سطح کا کمیشن بنا کر 24 ہزار ارب روپے قرض کے بارے میں پتہ چلایا جائے گا  قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون کی بالادستی نظر آرہی ہے ایک اعلیٰ سطح کا کمیشن بنا رہا ہوں جو ملکی قرضوں کی چھان بین کرے گا حکومت پر تنقید کرنے والوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ یہ دھمکیاں کسی اور کو لگانا میری جان بھی چلی جائے میں ان ڈاکوئوں کو نہیں چھوڑوں گا اسمبلیوں میں جو بھی کہیں میں ان کو نہیں چھوڑوں گا اب پاکستان عظیم ملک بننے جا رہا ہے تمام انسان قانون کے تابع ہیں کسی کے دباؤ میں آ کر این آر او نہیں دونگا ہمارا ملک آج این آر او کی قیمت ادا کر رہا ہے بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا ملک مستحکم ہو گیا اب ان کے پیچھے جاؤں گا ان لوگوں کو شرم نہیں کہ پاکستانیوں کے کیا حالات ہیں پاکستان تحریک انصاف حکومت کی طرف سے پیش کیا گیا بجٹ نئے پاکستان کے نظریے کا عکاس ہے پاک فوج نے قربانیوں کے باوجود رضاکارانہ بجٹ میں اضافہ نہیں لیا اس پر انہیں خراج تحسین اور سیلوٹ پیش کرتا ہوں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور میں ملکر کام کریں گے , ایف بی آر کو ٹھیک کروں گا پاکستان میں پیسے اکٹھے کرکے دکھاؤں گا  ادارے کے مسائل حل کروں گا  بیرون ملک پاکستانیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ملک کو مسائل سے نکالیں  ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھا لیں , 30 جون کے بعد سب کچھ ضبط ہو جائے گا لہٰذا قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ اس کا فائدہ اٹھا لیں ملک میں دس ہزار ارب روپے آرام سے اکٹھا کر لیں گے  ان پیسوں سے غربت سے عوام کو نکال سکتے ہیں اسپتال , انفراسٹرکچر اور اسکول بھی بنا سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مسائل اتنے ہیں کہ آٹھ ماہ کے دوران صرف آٹھ چھٹیاں کیں۔ اپوزیشن والے افراتفری پھیلا رہے ہیں کہ ملک برباد ہو رہا ہے۔ کہتے تھے روپیہ گر رہا ہے، یہ لوگ نالائق ہیں۔ ان کو کہنا چاہتا ہوں میرے اوپر پریشر ختم ہو گیا ہے۔ اب ایک کمیشن بنا رہا ہوں جو 24ہزار ارب روپے قرض کے بارے میں پتہ چلایا جائے گا کہ انہوں نے کس طرح پیسہ لوٹا کمیشن میں ایف آئی اے , ایف بی آر , آئی ایس آئی , آئی بی سمیت دیگر ادارے شامل ہونگے

About author