سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز  انتقال کر گئے

سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کر گئے


اسلام آباد ( اے آئی اے ) سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کر گئے تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز وزیر مملکت برائے خوراک و زراعت کے طور پر کیا، اس کے بعد انہوں نے وزیر خزانہ اور اقتصادی امور کے طور پر خدمات انجام دیں، اور وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالا۔ وہ 1985سے 1999 تک پاکستان سینیٹ کے رکن رہے صدر مملکت عارف علوی، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، نوازشریف، شہباز شریف،احسن اقبال، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی و دیگر نے سرتاج عزیز کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انتہائی زیرک اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے، مرحوم تحریک پاکستان کے فعال کارکن تھے اور قوم کا عظیم اثاثہ تھے، مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

About author