سعودی عرب نے پاکستانی حج کوٹہ بڑھا کر 2 لاکھ کر دیا

سعودی عرب نے پاکستانی حج کوٹہ بڑھا کر 2 لاکھ کر دیا

اسلام آباد ( اے آئی اے ) سعودی عرب نے پاکستانی حج کوٹہ بڑھا کر 2 لاکھ کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کر دیا ہے اور پاکستان کو سعودی عرب کے ای ویزا کی سہولت والے ممالک میں شامل کردیا گیا ہے جس کی وجه سے پاکستانی عازمین حج کو امیگریشن کے عمل میں سہولت مل گئی اور پاکستان کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ ای ویزا کی سہولت والے ممالک میں شامل کرلیا گیا ہے جس کے بعد اب عازمین حج کے پاسپورٹ سعودی سفارتخانے بھجوانے کی پابندی ختم ہوچکی ہے اور اب عازمین حج کو ان کا حج ویزا ان کے گھر پہنچایا جائے گا پاکستانی عازمین حج سعودی ایئرپورٹس پر بهی انتظار کی کوفت سے بچ جائیں گے اور عازمین کو امیگریشن کے عمل میں ناقابل یقین حد تک سہولت ملے گی

About author