سوڈان میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی
— February 25, 2019خرطوم ( اے آئی اے ) سوڈان میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق صدر عمر البشیر نے صدارتی آرڈیننس جاری کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کو تحلیل کردیا ہے سوڈان میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صدر عمر البشیر نے ٹیکنوکریٹس پر مشتمل نئی کابینہ کا اعلان کیا ہے اور نئے وزیراعظم , وزیروں اور ریاستوں کے نئے گورنروں کا تقرر بهی کردیا گیا ہے ایک رپورٹ کے مطابق تمام ریاستوں میں جن نئے گورنروں کا تقرر کیا گیا ہے ان سب کا تعلق فوج سے رہا ہے صدر نے کہا کہ احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والوں کے حوالے سے شفاف تحقیقات کرائی جائیں گی انہوں نے کہا مظاہرین مذاکرات کی میز پر آئیں ان سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں اور ان کے مسائل حل کئے جائیں گے صدر نے اپوزیشن پر بھی زور دیا کہ وہ بات چیت کے عمل میں شامل ہو نئی کابینه میں سوڈان کی ریاست جزیرہ کے سابق گورنر محمد طاہر ایالا کو ملک کا پہلا نائب صدر اور نیا وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے ڈاکٹر الدردیری محمد احمد کو وزارت خارجہ , مولانا محمد احمد سالم کو وزارت انصاف اور جنرل عوض محمد احمد بن عوف کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپا گیا ہے