سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا استقبال 21 توپوں کی سلامی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا استقبال 21 توپوں کی سلامی

اسلام آباد ( اے آئی اے ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا استقبال 21 توپوں کی سلامی دی گئی تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پاکستان میں فقیدالمثال استقبال کیا گیا سعودی ولی عہد کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو معزز مہمان کا شایان استقبال شروع کر دیا گیا اور پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے سعودی ولی عہد کے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا اور پاک فضائیہ کے طیاروں نے سعودی ولی عہد کے طیارے کے دائیں اور بائیں فارمیشن میں پرواز کرتے ہوئے انہیں بحفاظت منزل مقصود تک پہنچایا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر آج پاکستان تشریف لائے ہیں۔ ان کے شاہی ڈاکٹرز , سیکیورٹی اور دیگر عملے پر مشتمل 221 افراد پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں وزیر اعظم پاکستان سمیت اہم سیاسی اور عسکری شخصیات نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا انہوں نے فرداً فرداً تمام استقبال کیلئے آئے تمام میزبانوں سے پرجوش مصافحہ کیا بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کیئے اس موقع پر محمد بن سلمان نے بچوں کا بوسا لیا اور مسکراتے ہوئے ان کے تحفے کو قبول کیا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر جڑواں شہروں کو دلہن کی طرح سجایا گیا اور شاہراہیں خیر مقدمی بینرز سعودی اور پاکستانی پرچموں سے سجائی گئیں وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی گاڑی خود ڈرائیو کی اور وزیراعظم ہاؤس پہنچایا جہاں انھیں پاک آرمی کے چاک وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا معزز مہمان کو اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی

About author