پولیس افسر سہائے عزیز تالپور کی گریڈ 18 میں ترقی
— February 19, 2019کراچی ( اے آئی اے ) پولیس افسر سہائے عزیز تالپور کی گریڈ 18 میں ترقی تفصیلات کے مطابق پی ایس پی گروپ کے تحت گریڈ 18 میں ترقی پانے والے پولیس افسران کو اگلے عہدوں کے رینک لگائے گئے گریڈ 18 میں ترقی پانے والوں میں پولیس افسر سہائے عزیز تالپور بهی شامل ہیں آئی جی پولیس سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران گریڈ 17 سے 18 میں ترقی پانے والے پی ایس پی گروپ کے افسران سہائے عزیز تالپور , سمیرنور اور ایم طارق نواز سے باقاعدہ حلف لیا آئی جی پولیس سندھ نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں , مہارت اور تجربات کی بنیاد پر پولیسنگ کے معیار میں ناصرف مزید بہتری لائیں بلکہ اس حوالے سے مجموعی کاوشوں کو بھی موثر بنائیں اس موقع پر اعلی پولیس افسران موجود تهے