سعودی کمپنی آرامکو پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گی
— February 20, 2016
جدہ ( اے آ ئی اے ) سعودی عرب کی معروف کمپنی آرامکو نے پاکستان میں سرمایا کاری بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، باخبر ذرا ئع کمپنی ریفائنری اور پاور سیکٹر میں دلچسپی لے رہی ہے۔ سعودی کمپنی آرامکو پاکستان میں ریفائنری کے شعبے کے علاوہ پاور پلانٹ لگانے میں دلچسپی لے رہی ہے اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر کمپنی کے حکام جلد پاکستان کا دورہ بھی کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے پاک چین اقتصادی راہ داری کے بعد خطے میں پاکستان کی جغرافیائی حیثیت بڑھ جائے گی جس کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب جو دنیا میں تیل مصنوعات کا سب سے بڑا ایکسپورٹر ہے پاکستان میں سرمایا کاری کر کے علاقے کے ممالک میں اپنا مارکیٹ شیئر بھی بڑھا سکتا ہے۔