سعودی گلف ایئر لائن نے پاکستان کیلئے پروازیں شروع کردیں
— October 17, 2018اسلام آباد ( اے آئی اے ) سعودی گلف ایئر لائن نے پاکستان کیلئے پروازیں شروع کردیں تفصیلات کے مطابق نئی سعودی ایئرلائن سعودی گلف نے سعودی عرب سے پاکستان کیلئے اپنی پروازیں شروع کردیں ہیں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گذشتہ روز ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایئرلائن کے سربراه عبدالمالک الخطانی نے شرکت کی سعودی گلف ایئر لائن کی پرواز 6S-151دمام سے 91مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی جبکہ یہی پرواز6S-152 بن کر138مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے دمام کیلئے روانہ ہوئی سعودی گلف ایئر لائن کی پرواز ہفتہ میں دو روز جمعرات اور جمعہ کو پاکستان آیا کرے گی