سپریم کورٹ نے موبائل فون پوسٹ پیڈ سروسز پر اضافی ٹیکس ختم کردیئے
— October 16, 2018اسلام آباد ( اے آئی اے ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے موبائل فون کی پوسٹ پیڈ سروسز پر اضافی ٹیکس ختم کردیئے تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں موبائل فون کارڈز پر اضافی ٹیکس کیس کی سماعت ہوئی چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے موبائل فون صارفین کیلئے پوسٹ پیڈ سروسز پر اضافی ٹیکس ختم کر دیئے ہیں سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈ اور ایزی لوڈ پراضافی ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت 6 ماہ کیلئے ملتوی کر دی ہے