سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کی منظوری
— April 14, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کی منظوری سندھ کابینہ نے صوبے میں توانائی کی یکساں فراہمی کے عمل کو بہتر بنانے اور توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( سیپرا ) قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (سیپرا) کے قیام کے فیصلے کو بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کی جانب ایک تاریخی قدم قرار دیا۔ وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کابینہ کو بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور ریگولیشن کیلئے ایک جامع قانونی، پالیسی اور ریگولیٹری فریم ورک وضع کیا جائے تاکہ صوبے میں توانائی کی یکساں فراہمی کو بہتر بنایا اور توانائی کے بحران کا خاتمہ کیا جاسکے۔ کابینہ نے بورڈ آف ریوینیو کو وفاقی بورڈ آف ریوینیو کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کی اجازت کے ساتھ جسٹس عبدالرسول میمن اور ڈاکٹر غلام رسول شاہ کو ہیلتھ کیئر کمشنرز مقرر کرنے کی بھی منظوری دی ہے ، کابینہ نے صوبے میں جنوری 2023 سے کم سے کم اجرت 26ہزار روپے مقرر کردی ہے ، نیم ہنر مند ورکرز کیلئے کم سے کم اجرت31,961 روپے ہوگی،