سندھ میں کورونا کی وجہ سے عائد پابندیاں کم کرنے کا فیصلہ

سندھ میں کورونا کی وجہ سے عائد پابندیاں کم کرنے کا فیصلہ

کراچی ( اے آئی اے ) سندھ میں کورونا کی وجہ سے عائد پابندیاں کم کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کورونا کی وجہ سے عائد پابندیاں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس بات کا فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا گیا ہے اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 15 دن بعد دکانوں پر کام کرنے والے سٹاف کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس چیک کیے جائیں گے وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو ٹارگٹ دیا کہ اگلے 3 مہینوں میں 1 کروڑ 80 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگانے کے انتظامات کئے جائیں ان کا مزید کہنا تھا کہ آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی تاہم لوگوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا انہوں نے اعلان کیا کہ 2 ہفتوں کے بعد شادی ہالز، آؤٹ ڈور شادیوں کی اجازت ہوگی اس کے علاوہ شہریوں کیلئے ساحل سمندر اور سیلونز بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اجلاس میں صوبائی وزرا ، چیف سیکریٹری ، آئی جی پولیس سندھ اور پاکستان رینجرز کے نمائندے شریک تھے

About author