سندھ پولیس کے افسران کے قیام کے لیے کلفٹن میں پولیس گیسٹ ہاؤس کا افتتاح

سندھ پولیس کے افسران کے قیام کے لیے کلفٹن میں پولیس گیسٹ ہاؤس کا افتتاح

کراچی ( اے آئی اے ) سندھ پولیس کے افسران کے قیام کے لیے کلفٹن میں پولیس گیسٹ ہاؤس کا افتتاح تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے افسران کے قیام کے لیے کلفٹن میں پولیس گیسٹ ہاؤس قائم کیا گیا ہے آئی جی پولیس سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے کلفٹن میں تعمیر کیے جانیوالے پولیس گیسٹ ہاؤس کا افتتاح کیا پولیس گیسٹ ہاؤس ڈرائنگ، ڈائننگ، ٹی وی لاؤنج سمیت آٹھ کمروں پرمشتمل ہے، جہاں کراچی کے علاوہ سندھ پولیس کی دیگررینج/ڈسٹرکٹس کے سینئر پولیس افسران کو عارضی قیام کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جو کم ازکم ایک دن یا زیادہ سے زیادہ آٹھ دنوں تک ہوںگی،گیسٹ ہاؤس کے قیام کا مقصد پولیسنگ کے جملہ ضروری امورواقدامات بشمول ورکشاپ، سیمینار، تربیتی سیشنز یا آفیشل وزٹ وغیرہ کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سندھ کی دیگرپولیس رینج سے آنیوالے سینئر پولیس افسران کوعارضی قیام فراہم کرنا ہے پولیس گیسٹ ہاؤس کے افتتاح کی تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن ، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر کامران فضل کے علاوہ ڈی أٓئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ ، ڈی آئی جی ساؤتھ، ڈی آئی جی فنانس ، ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی ، ڈی آئی جی ٹریننگ ، ڈی آئی جی آپریشن سندھ، ایس ایس پی ساؤتھ اور دیگرسینئر پولیس افسران بھی موجود تھے

About author