مقبوضہ کشمیر محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی , 34 ویں روز بھی کرفیو
— September 8, 2019
سرینگر ( اے آئی اے ) مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی لگا کر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے مقبوضہ وادی میں 34 ویں روز بھی کرفیو اور سب کچھ مکمل بند ہے , بھارتی فوج نے زیر حراست ایک نوجوان کو تشدد کر کے شہید کر دیا حریت رہنماؤں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کسی صورت بھی اپنی زمین دوسرے لوگوں کو فروخت نہ کریں , ادھر بھارتی مظالم اور کرفیو کے خلاف مغربی ممالک میں بھی آوازیں بند ہونے لگی نیویارک کے بعد لندن کی سڑکوں پر بھی ڈیجیٹل کرفیو کلاک نصب کر دی گئی ڈیجیٹل کلاک مقبوضہ کشمیر میں نافذ کرفیو کا وقت بتاتا ہے مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو اور جبری پابندیوں کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں قیدی بن گئے , مریضوں کو اسپتال جانے کی اجازت نہیں , میڈیکل سٹورز سے دواؤں کا سٹاک ختم ہوگیا ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس 5 اگست سے معطل ہے مقبوضہ وادی میں محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی لگا کر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے