سندھ پولیس کے اینٹی ٹیررزم فنانسنگ یونٹ ( اے ٹی ایف یو ) کا باقاعدہ افتتاح

سندھ پولیس کے اینٹی ٹیررزم فنانسنگ یونٹ ( اے ٹی ایف یو ) کا باقاعدہ افتتاح

کراچی ( اے آئی اے ) سندھ پولیس کے اینٹی ٹیررزم فنانسنگ یونٹ ( اے ٹی ایف یو ) کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے سندھ پولیس کا یہ یونٹ پہلے سے کام کررہا تھا تاہم اس کا باقاعدہ افتتاح گذشتہ روز کیا گیا ہے اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں بین الاقوامی برادری کے معزز ارکان نے شرکت کی ہے اس نئے یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے یو این او ڈی سی کے کنٹری ریپریزنٹیٹو ڈاکٹر جیریمی ملسم نے کہا کہ یو این او ڈی سی نے تفتیشی افسران کو روزمرہ سرگرمیوں میں مدد دینے کے لئے اسپیشلائزڈ تربیت اور عملی سرگرمیوں میں کام آنے والے آلات اور سامان فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ، حکومت سندھ نے یونٹ کے قیام میں پہل کی ہے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد منشیات و جرائم ( یو این او ڈی سی ) نے یورپی یونین کے تعاون اور نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم اتھارٹی ( نیکٹا ) کے اشتراک سے سندھ پولیس کے اینٹی ٹیررزم فنانسنگ یونٹ ( اے ٹی ایف یو ) کو نئے سرے سے مضبوط بنانے کے لئے مختلف ضروری آلات اور سامان فراہم کر دیا ہے

About author