سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے چار اگست کو گیس بندش کا اعلان
— August 2, 2024
کراچی ( اے آئی اے ) سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے چار اگست کو گیس بندش کا اعلان تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی ) نے کراچی کے مختلف علاقوں کے صارفین کے لیئے 4 اگست کو 12 گھنٹے کیلئے گیس بندش کا اعلان کیا ہے۔ ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوئی سدرن گیس کراچی کے صنعتی، کمرشل اور گھریلو صارفین کے لیے گیس پریشر بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق 20 انچ قطر، 12.5 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن پائپ لائن اتوار کو سسٹم سے جوڑا جائے گا۔ پائپ لائن کو گیس سسٹم کے ساتھ جوڑنے کے لیے 4 اگست ( اتوار ) صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک 12 گھنٹوں کے لیے کراچی کے متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی بند رکھی جائے گی۔کراچی میں 12 گھنٹے کی عارضی بندش سے کورنگی سیکٹر 21، 28، 29، , G-36 B-36 اور 37-A ہاشم گوٹھ، مانسہرہ کالونی، اللّٰہ باد گوٹھ اور اطراف کے علاقوں بشمول صنعتی اور گھریلو علاقوں میں گیس کی فراہمی بند ہوگی