سوِلائزیشن اسکول نارتھ ناظم آباد میں طالبعلم کو اردو زبان بولنے پر سزا ، کمیٹی قائم

سوِلائزیشن اسکول نارتھ ناظم آباد میں طالبعلم کو اردو زبان بولنے پر سزا ، کمیٹی قائم


کراچی ( اے آئی اے ) سوِلائزیشن اسکول نارتھ ناظم آباد میں طالبعلم کو اردو زبان بولنے پر سزا ، کمیٹی قائم کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں والد نے شکایت کی تھی کہ اس کے بیٹے کو انگریزی نہ بولنے پر سزا دی گئی ہے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوِلائزیشن اسکول نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں طالبعلم کو انگریزی کے بجائے اردو زبان بولنے پر سزا دینے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈی جی پرائیویٹ اسکول محمد افضال نے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے کمیٹی چیئرمین محمد افضال ہوں گے دیگر اراکین میں عامر انصاری، رفیع الدین، گلاب رائے اود محمد اخلاق شامل ہوں گے کمیٹی تین روز میں واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ دے گی

About author