سپریم کورٹ نے پویلین اینڈ کلب کی جگہ پارک بنانے کا حکم دے دیا
— September 23, 2021
کراچی ( اے آئی اے ) سپریم کورٹ نے پویلین اینڈ کلب کی جگہ پارک بنانے کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے الٰہ دین پارک ، پویلین اینڈ کلب اراضی کو اصل حالت میں بحال کرنے اور حکومت سندھ کو پارکس بحالی کے لیے فنڈز جاری کرنے کا بھی حکم دیدیا ہے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد پر مشتمل تین رکنی بینچ کے روبرو الٰہ دین پارک ، پویلین اینڈ کلب اراضی کو اصل حالت میں بحال کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے پویلین اینڈ کلب کی جگہ پارک بنانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے الٰہ دین پارک اراضی پر بھی پارک بنانے کا حکم دیا چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے استفسار کیا کہ بتائیں الٰہ دین پارک کا کیا ہوا کمشنر کراچی نے بتایا کہ الٰہ دین پارک کی بحالی پر کام جاری ہے، پویلین اینڈ کلب کو پارک بنانے کے لیے فنڈز درکار ہیں ، سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز ملنے پر کام شروع ہو جائے گا چیف جسٹس نے ریمارکس دیے وائے ایم سی اور کڈنی ہل پارک کا کیا ہوا جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس میں کہا کہ سندھ حکومت کا تو کہنا ہے کہ پیسے نہیں چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے آپ ملبہ اٹھانے کے 9 کروڑ مانگ رہے ہیں عدالت نے کمشنر کراچی سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سندھ حکومت کو پارکس بحالی کے لیے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیدیا عدالت نے ہدایت کی کہ یقینی بنایا جائے دوبارہ قبضہ ہو نہ ہی کسی اور مقصد کے لیے استعمال کیا جائے