سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کو فوری بحال کرنے کی ہدایت کر دی
— November 18, 2018کراچی ( اے آئی اے ) سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کو فوری بحال کرنے کی ہدایت کر دی ہے تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی سرکلر ریلوے , ٹرام لائن کو بحال کرنے اور کراچی شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کا حکم دیا ہے گذشته روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں شہر بھر میں تجاوزات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا اجلاس میں میئر کراچی وسیم اختر , کمشنر کراچی , ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ایس پاکستان ریلوے کراچی سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے ڈی ایس پاکستان ریلوے کراچی نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ کراچی شہر کے بیشتر علاقوں میں پاکستان ریلوے کی اراضی پرقبضہ ہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی بھر میں ریلوے کی زمینوں کو واگزار کرانے اور ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے تمام علاقوں سے ریلوے لائن کلیئر کرانے اور ایف ٹی سی پل کے نیچے تعمیر کی گئی دکانوں کو مسمار کرنے , شارع فیصل اور راشد منہاس روڈ پر ہر طرح کی تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیتے ہوئے تمام کنٹونمنٹ بورڈز اور ڈی ایچ اے کو بھی تجاوزات ختم کرنے کی ہدایات دیں ہیں جسٹس گلزار احمد نے متعلقہ حکام کو ٹرام ریلوے لائن کی بحالی، سیاحتی مقاصد کے لیئے صدر سے اولڈ سٹی ایریا تک ٹرام چلانے کے لیئے کے ایم سی اور ضلعی انتظامیہ کی مددسے بوگیاں تیار کرنے کے احکامات جاری کیئے اور مقامی انتظامیہ کو ریلوے کی مدد سے روٹ کا تعین اور پورے کراچی شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیئے آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہیں