قائد آباد میں بم دهماکه , 2 نوجوان جاں بحق , 10 زخمی

قائد آباد میں بم دهماکه , 2 نوجوان جاں بحق , 10 زخمی

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی کے علاقے قائد آباد میں بم دهماکه سے 2نوجوان جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق قائد آباد ڈی سی آفس کے نزدیک واقع حامد اسپتال کے سامنے پرانے کپڑوں اور پھلوں کے ٹھیلوں کے درمیان دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی بم دھماکے سے 2نوجوان جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ اس دوران امدادی ٹیموں کے رضاکاروں کے سوا کسی کو دھماکے کے مقام کے نزدیک جانے نہیں دیا گیا۔ 2 نوجوان جناح ہسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گئے ۔ جناح اسپتال کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 17 سالہ علی حسن اور 16 سالہ پپو عرف منشی ولد مشتاق کی حیثیت سے ہوئی۔ علی حسن قائد آباد کا رہائشی تھا۔ وہ سات بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور پھلوں کا ٹھیلا لگاتا تھا۔ زخمیوں میں رشید ولد رفیق , مشتاق ولد بلال , حق نواز ولد رمضان , صدیق ولدداؤد , الله دتہ ولد رضا , ارسلان ولد طارق اور قمرعباس ولد حیات شامل ہیں ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ بم کی نوعیت کے حوالے سے بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر تفتیشی اہلکاروں نے شواہد جمع کرلیئے ہیں تمام زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے ۔تفتیش کے بعد ہی صورت حال واضح ہوسکے گی تلاشی کے دوران بم ڈسپوزل سکواڈ کو ایک اور بم ملا جو ٹفن باکس میں تیار کیا گیا تھا

About author