سیلفی لینے والے ذہنی بیمار ہوتے ہیں، ماہرین نفسیات
— March 2, 2016
نیویارک ( اے آ ئی اے ) ماہرین نفسیات کے مطابق سیلفی لینے والے ذہنی بیماری کا شکار ہوتے ہیں. اور اس بیماری سے دنیا میں کافی انسانی جانیں ضا ئع ہو چکی ہیں امریکا میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سیلفی لینے والے افراد ذہنی بیماری کا شکار ہوتے ہیں اور ایسے لوگ ہر چیز کو اپنے اوپر حاوی کر لیتے ہیں۔ ماہرین نفسیات نے اس بیماری کو (سیلفیٹس) کا نام دیا ہے جس کی تین اقسام بتائی گئی ہیں، جس میں پہلے نمبر پر بارڈر لائن سیلفیٹس ہے۔ اس بیماری کا شکار افراد دن میں 3 بار اپنی تصویریں لیتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرتے جبکہ دوسرے نمبر پر وہ افراد آتے ہیں جو دن میں 3 بار اپنی تصاویر لے کر اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کرتے ہیں جبکہ آخری دلچسپ قسم کرونک سیلفیٹس ہے۔ ان میں وہ افراد شامل ہوتے ہیں جو دن بھر اپنی تصاویر لے کر اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ اس عادت سے جان چھڑانے کا فی الحال کوئی طریقہ نہیں ہے.