سعودی عرب کے معروف عالم دین ڈاکٹرعائض القرنی پر دہشت گردوں کا حملہ

سعودی عرب کے معروف عالم دین ڈاکٹرعائض القرنی پر دہشت گردوں کا حملہ

mufti

جدہ ( اے آ ئی اے ) سعودی عرب کے معروف عالم دین ڈاکٹر الشیخ عائض بن عبداللہ القرنی فلپائن میں فائرنگ کے ایک واقعے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ان کے دو ساتھیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فلپائن سے موصولہ اطلاعات کےمطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ زانبوآنگا شہر میں لیکچر دے کر فارغ ہوئے تھےکہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر حملہ کر دیا ۔ ڈاکٹر عائض القرنی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. الشیخ عائض القرنی سعودی عالم دین مملکت کی جنوبی گورنری بلقرن کے آل شریح گاؤں میں پیدا ہوئے۔ آپ حدیث نبوی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے علاوہ متعدد کتابوں کے مصنف اور مبلغ ہیں۔

About author