سینیٹ انتخابات کے لیئے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کا تقرر کردیا
— March 11, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے )سینیٹ انتخابات کے لیئے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کا تقرر کردیا تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پاکستان نے سینیٹ انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد سعید گل کو وفاق‘ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کو پنجاب، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کو سندھ، صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شمشاد خان کو کے پی اور صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی کو بلوچستان کیلئے ریٹرننگ افسر مقرر کیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاق سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ اور چاروں صوبوں سے 7,7 جنرل، 2,2 خواتین اور ٹیکنوکریٹ بشمول علماء کی جبکہ پنجاب اور سندھ سے غیر مسلموں کی 2 نشستیں 11 مارچ کو ان ارکان کی جانب سے مدت پوری کرنے کے بعد خالی ہو جائیں گی۔