سی ایس ایس امتحانات کی تیاری کے کورس کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

سی ایس ایس امتحانات کی تیاری کے کورس کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی ( اے آئی اے ) جامعہ کراچی نے سی ایس ایس امتحانات کی تیاری کے کورس کیلئے فارم حاصل و جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس گائیڈنس کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ بیورو جامعہ کراچی ڈاکٹر غزل خواجہ ہمایوں کے مطابق سی ایس ایس امتحانات کی تیاری کے کورس میں داخلے کے لئے فارم حاصل اورجمع کرانے کی تاریخ میں 24 ستمبر 2021 ء تک توسیع کردی گئی ہے داخلے کے خواہشمند افرادرجسٹریشن فارم 200 روپے کے عوض ایڈمنسٹریشن بلاک میں واقع اسٹوڈنٹس گائیڈنس کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ بیورو کے آفس سے صبح 9 سے شام 4 بجے تک حاصل اور جمع کراسکتے ہیں واضح رہے کہ مذکورہ کورس میں داخلے کی اہلیت کم ازکم سیکنڈ ڈویژن کے ساتھ گریجویشن ہے

About author