شاہراہِ کاغان کو گلیشئرز کاٹ کر ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
— April 10, 2023
کاغان ( اے آ ئی اے ) شاہراہِ کاغان کو گلیشئرز کاٹ کر ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا تفصیلات کے مطابق وادی ناران میں سرما کی شدید برفباری کے بعد 6 ماہ سے زائد عرصہ تک بند رہنے کے بعد کھول دیا گیا۔وادی ناران میں موسم سرما کی شدید برفباری کے بعد چھ ماہ سے زائد عرصہ تک بند رہنے والی شاہراہِ کو پہلے مرحلے میں ناران تک کھول دیا گیا۔شاہراہِ پر موجود لینڈ سلائیڈنگ ہٹا کر آور گلیشئرز کو کاٹ کر متعلقہ ادارے نے سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔کاغان ڈولپمنٹ اتھارٹی نے عید کے موقع پر سیاحوں کی متوقع آمد کے پیشِ نظر اپنے ا سٹاف کو مختلف مقامات پر تعینات کر دیا ہے۔