شجر کاری مہم پنجاب میں ایک کروڑ 20لاکھ پودے لگائے جائیں گے
— February 6, 2016
لاہور ( اے آ ئی اے ) صوبائی وزیر جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری ملک محمد آصف اعوان نے کہا کہ موسم بہار شجر کاری مہم 2016ء کے انتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں۔ پنجاب میں 12ملین پودے لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی نرسریوں اور 212سیل پوائنٹس پر ایک کروڑ 80لاکھ پودے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری جنگلات ، پرائیویٹ زمینوں اور ڈیفنس کے اداروں کے لیے شجر کاری کے اہداف مقرر کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی طرف سے شجر کاری مہم کا آغاز ہوتے ہی صوبہ میں بھی شجر کاری مہم شروع کردی جائے گی۔