شریف میڈیکل سٹی میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا طبی معائنہ
— March 31, 2019
لاہور ( اے آئی اے ) شریف میڈیکل سٹی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف ضمانت پر رہائی کے چوتھے روز طبی معائنے کیلئے جاتی امراء سے شریف میڈیکل سٹی پہنچے جہاں ان کے گردوں اور دل کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور سینئر ڈاکٹرز نے ان کا مکمل چیک اپ کیا اور ادویات تجویز کی ہیں سابق وزیراعظم کے آئندہ ہفتے مزید ٹیسٹ کیئے جائیں گے ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے