شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حمله , 3 افسران اور 1 فوجی اہلکار شہید

 

اسلام آباد ( اے آئی اے )  شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حمله , 3  افسران اور 1 فوجی اہلکار شہید ہوگئے تفصیلات کے مطابق  شمالی وزیرستان کے علاقہ خار کمر میں دہشتگردوں کے فوجی گاڑی پر حملے میں 3  افسران اور ایک فوجی اہلکار شہید جبکہ 4 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق جمعہ کو شمالی وزیرستان کے علاقہ خار کمر میں دہشتگردوں نے سڑک پر نصب آئی ای ڈی کے ذریعے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 افسران اور ایک فوجی اہلکار جام شہادت نوش کرگئے جب کہ 4 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ وہی علاقہ ہے جہاں سیکیورٹی فورسز  نے آپریشن کر کے چند سہولت کاروں کو گرفتار کیا تھا  آئی ایس پی آر  نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران 10 سیکیورٹی  اہلکاروں  نے جام شہادت نوش کیا اور 35 زخمی  ہوئے آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ شامل ہیں ، راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ کے علاقے کریم آباد سے ہے دیگر شہداء میں میجر معیز مقصود بیگ , کیپٹن عارف الله , لانس حوالدار ظہیر شامل ہیں  آئی ایس پی آر کے مطابق میجر معیز کا تعلق کراچی , کیپٹن عارف کا تعلق لکی مروت جبکہ لانس حوالدار ظہیر کا تعلق چکوال سے ہے

About author