شہباز شریف 8 جون کو پاکستان واپس پہنچ جائیں گے
— June 6, 2019
لاهور ( اے آئی اے ) شہباز شریف 8 جون کو پاکستان واپس پہنچ جائیں گے تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا مضحکہ خیز چہ مگوئیاں ایک بار پھر دم توڑ گئیں انشاءالله شہباز شریف آٹھ جون کو وطن واپس جائیں گے اور بجٹ سیشن میں قائدِ حزبِ اختلاف کی حیثیت سے ایوان میں موجود ہوں گے واضع رہے که شہباز شریف کے وکیل نے احتساب عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کے موکل 11 جون تک وطن واپس آجائیں گے اور عدالت میں پیش ہوں گے