شہباز شریف کا پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان
— June 29, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) شہباز شریف کا پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پبلک اکائونٹس کمیٹی ( پی اے سی ) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے کہا پارٹی فیصلہ کرچکی ہے کہ رانا تنویر حسین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے میں پارٹی کے فیصلے کا پابند ہوں رانا تنویر کا نام چیئرمین پی اے سی کے لئے پارٹی نے دے دیا ہے اسی وجہ سے پی اے سی میں نہیں جا رہا پارٹی یہ بھی فیصلہ کرچکی ہے کہ خواجہ آصف پارلیمانی لیڈر ہوں گے مسلم لیگ ( ن ) کے صدر کا کہنا تھا کہ سب نے دیکھ لیا معیشت کی تباہی ہوئی جمہوریت کی بقاء کیلئے سیاسی جماعتوں میں ایکا ہو پھر جمہوریت مضبوط ہوگی مولانا فضل الرحمان سے اچھے تعلقات ہیں ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے